0

تھانہ پبی پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

 پبی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ پبی پولیس نے دوران ناکہ بندی لاکھوں روپے کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔تین مختلف کاروائیوں کے دوران 17.8 کلوگرام چرس برآمد۔ملزمان گرفتارڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کے خصوصی احکامات پر انسداد پولیو مہم کے پرامن انعقاد کیلئے اہم شاہراہوں پر ناکہ بندیاں جاری ہیں شاد علی خان ایس ایچ او پبی کے ہدایات پر   اسلم خان اے ایس آئی انچارج چوکی تارو نے پولیس نفری کے ہمراہ تاروجبہ کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی۔ مشکوک افراد اور گاڑیون کی چیکنگ کی جا رہی تھی موٹر کار نمبری LWE 0590 کو شک کی بناء  پر روکا گیا۔تلاشی لینے پر موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 13 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ملزم نیک محمد ولد زر محمد ساکن جمرود گرفتارکیادوسری کاروائی کے دوران فلائنگ کوچ میں ایک سواری کو بغرض چیکنگ اتارا گیا۔چیک کرنے پر اسکے قبضے سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ملزم لیاقت ولد حضرت گل کا تعلق بڈھ بیر پشاور سے ہے چیکنگ کے دوران ایک موٹر کار سے1.4 کلوگرام چرس برآمد۔ملزمان شیر دل ولد محمد داود ساکن اسلام آباد اور اسفند  شبیر ولد شبیر عباسی ساکن روالپنڈی موقع پر گرفتارکیاملزمان کیخلاف منشیات اسمگلنگ کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کیلئے تھانہ پبی منتقل کر دیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں