0

جمرود میں پہلا ڈی پی او خیبر انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16 ٹورنامنٹ کا افتتاح

 جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کے جمرود سپورٹس کمپلیکس میں پہلا ڈی پی او خیبرانٹرڈسٹرکٹ انڈر16ٹورنامنٹ کاافتتاحی تقریب منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض نے شارٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر ٹیسٹ کرکٹر ریاض افریدی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راھید گل ملاگوری،ایس ایچ او ملک حاجی اکبر افریدی،خیبر کرکٹ ایسوسی کے چیف ان پیٹرن الحاج تیمور آفریدی،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ارشاد اللہ بھی موجود تھے۔تقریب میں ملک الحاج تیمور آفریدی نے ڈی پی او خیبر وسیم ریاض کو فاٹا سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شیلڈ بھی پیش کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض نے کہا کہ کھیل گود سے نہ صرف جسمانی و ذہنی نشونما کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے قبائیلی عوام نے جانوں کی قربانیاں پیش کرکے امن قائم کردیا ہے اور اس کی زندہ مثال یہاں پر کھیلوں کے میدان آباد ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے جانوں کی قربانیاں دے کر یہاں امن قائم کیا ہے اس لیے اب ضلع خیبر میں امن قائم ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں