0

شہر کو صاف اور سرسبز بنانے کے لیے اقدامات میں اضافہ کیا جائے گا، ڈی سی ایبٹ آباد

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ضلعی محکمو ں کے افسرا ن کو ہدا یا ت دیتے ہو ئے کہا ہے کہ حکومتی احکامات کے مطابق شہر کو صاف اور سرسبز بنانے کے لیے اقدامات میں اضافہ کیا جائے گا۔تمام محکمہ جات اپنی ڈومین اور حکومتی احکامات کے مطابق عملدرآمدکو یقینی بنائیں۔ شملہ ہل پارک پر صفائی کا کام مکمل کیا جائے اور پارک کے علاوہ پہاڑی کے اطراف میں بھی صفائی عمل میں لائی جائے۔کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے سے پرہیز کیا جائے اور خلاف ورزی پر کاروئی عمل میں لائی جائے۔ ٹی ایم اے اور دیگر تمام ضلعی محکمہ جا ت شجر کاری مہم کے حوالے سے عمل درآمد یقینی بنائیں اس کے سا تھ سا تھ تمام محکمہ جات کے افسران اپنے سٹاف کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔یہ ہدا یا ت انہو ں نے پیر کے روز اپنے دفتر میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کی ہدایات کے مطابق تمام محکمہ جات کے افسران کے اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے جا ری کیں۔اجلاس میں شہرکو صاف اور سرسبز بنانے کے لیے صفائی مہم کا انعقاد، تجاوزات کے خاتمے کے لیے مہم، غیر قانونی سپیڈ بریکرز کا خاتمہ، ملاوٹ کے خلاف کاروائی، پلاسٹک بیگز کے استعمال، کورونا ویکسینیشن کی صورتحال اور دیگر امور زیر بحث آئے۔  اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان، ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی رضا علی حبیب، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مجتبی بھروانہ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد، ڈی ای او فیمیل، ٹی ایم او ایبٹ آباد محمد افضل، ٹی ایم او حویلیاں سجاد حیدر، نمائندہ کینٹ بورڈ، ڈپٹی مینجر واسا جاوید عباسی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں