0

ملگری وکیلان تحصیل تخت بھائی کے سالانہ انتخابات مکمل

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) ملگری وکیلان تحصیل تخت بھائی کے سالانہ انتخابات سال 2021/23مکمل ہو گئے جن کے مطابق دو سال کے لئے پیر یونس ایڈوکیٹ کو صدر جبکہ ملک سلمان خان ایڈوکیٹ کو جنرل سیکرٹری چنا گیا اس سلسلے میں ملگری وکیلان کا ایک جنرل کونسل کا اجلاس الیکشن کمیٹی کے چیرمین ملک یونس خان ایڈوکیٹ باروم تخت بھائی میں منعقد ہوا جس میں ملگری وکیلان کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر ائندہ دو سالوں کے لئے عہدیداروں کا اعلان کیا جن میں صدر پیر یونس ایڈوکیٹ سینئر نائب صدر شکیل  خٹک ایڈوکیٹ نائب صدر اول شاہد شریف ایڈوکیٹ نائب صدر دوم اکرام خان مہمند ایڈوکیٹ نائب صدر سوم شعیب خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری ملک سلمان خان ایڈوکیٹ ڈپٹی جنرل سیکرٹری شفیق عالم خان ایڈوکیٹ ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری مشتاق خان ایڈوکیٹ جائنٹ سیکرٹری ساجدعلی خان ایڈوکیٹ انفارمیشن سیکرٹری وسیم خان اور فنانس سیکرٹری شعیب خان جلالہ کو چنا گیا اس موقع پر الیکشن کمیٹی کے چیرمین ملک یونس خان ایڈوکیٹ سابق صدر ملک سیف اللہ خان ایڈوکیٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان خان ایڈوکیٹ سابق جنرل سیکرٹری افتاب خان ایڈوکیٹ نے تمام نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملگری وکیلان ایک جمہوری تنظیم ہیں اور ہر دو سال بعد جمہوری طریقے سے تنظیم میں الیکشن ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملگری وکیلان کی تعداد میں روز بروز وکلاء شامل ہو رہے ہیں نو منتخب عہدیداروں نے تمام ملگری وکیلان کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ اپ لوگوں نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا انشاء اللہ ملگری وکیلان کے ساتھیوں کو مایوس نہیں کریں گے اور وکلاء کے حقوق کی حصول کے لئے کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں