0

پشاور میں تعلیمی سرگرمیاں ایک بارپھر بحال ہوگئیں

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاورسمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں ایک بار پھر بحال ہوگئیں اور سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے۔محکمہ تعلیم کے مطابق خیبرپختونخوا کے چار مزید اضلاع میں سکول کھل گئے ہیں۔اس ضمن میں محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ کورونا کی شرح پانچ فیصد سے زیادہ ہونے سے خیبرپختونخوا میں 6 ضلعوں کے اسکول بند ہیں جبکہ پشاور، مردان، کوہاٹ، شانگلہ،دیراپراور ہنگو کے علاوہ سارے صوبے میں سکول کھل گئے ہیں۔محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے پانچ فیصد سے زائد کیسوں والے اضلاع میں سکول کھولنے کا فیصلہ چند روز میں کیا جائے گاجبکہ صوبے بھر کے کالجز اور جامعات مکمل طور پر کھل گئے ہیں۔واضح رہے کہ محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں