0

ہری پور میں پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل آبنوشی سکیم کا افتتاح

ہری پور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی اکبر ایوب خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلی محمود خان کی قیادت میں 2023 کے انتخابات میں پی ٹی آئی حکومت دوبارہ نہ صرف برسر اقتدار آئے گی بلکہ اپنی کارکردگی کی بدولت کلین سویپ کرکے ایک نئی تاریخ رقم کرے گی وہ ہری پور کے دورافتادہ علاقہ درویش میں پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل آبنوشی سکیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کررہے تھے جسکی بدولت یوسی درویش کے تمام دیہات میں آبنوشی کا مسئلہ حل ہو گیا ہے اس موقع پر وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان، سابق وزیر بلدیات و راہنما تحریک انصاف ایوب خان، سابق ممبر تحصیل کونسل تیمور خان، سابق چئیرمین راجہ اورنگزیب اور عمائدین بھی موجود تھے۔ اکبر ایوب خان نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کا اولین مقصد عوام کو انکی دہلیز پر تمام شہری سہولیات کی فراہمی ہے 2013 سے لیکر آج تک ہماری حکومت کی تبدیلی اور اصلاحات سے نچلے طبقے کو خاطر خواہ ریلیف ملا ہے صحت انصاف کارڈ کے ذریعے غریب عوام کو مفت طبی سہولیات کا انقلابی پروگرام شروع کیا گیا جس پر اربوں روپے کا خرچ آیا تاہم اب لوگوں کو سرکاری ہسپتالوں کے رحم کرم پر چھوڑنے کی بجائے ہر اچھے ہسپتال میں علاج کا اختیار دیا گیا اس طرح کی مثال ہمارے ماضی کی حکومتیں تو درکنار پوری دنیا میں نہیں ملتی اکبر ایوب خان نے واضح کیا کہ ہری پور حلقہ پی کے 40 کی تمام یوسیز  میں ترقی کا پہیہ اب زیادہ تیز گھوم رہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی طرف سے یوسی درویش میں بھرپور ترقیاتی فنڈز کی فراہمی پر ہم مقامی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے بیحد شکر گزار ہیں وزیر بلدیات نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے ساتھ ساتھ ہر شعبے میں عوامی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات ہماری اولین ترجیح ہے کرونا وبا کے دوران مرکزی حکومت کے بروقت اور درست اقدامات کی بدولت دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت ہمیں زیادہ معاشی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا جسکا تمام تر کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور انکی ٹیم کو جاتا ہے وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے آنے الا وقت ماضی سے بہت بہتر ہوگا اور گزشتہ حکمرانوں کے پیداکردہ بحرانوں سے ہم کامیابی سے نکل جائیں گے راہنما تحریک انصاف یوسف ایوب خان نے کہا کہ تحریک انصاف آنیوالے الیکشن میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت کامیابی کی نئی تاریخ رقم کرے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں