0

بی آر ٹی پشاور کا چارسدہ روڈ فیڈرروٹ فعال کردیا گیا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) بی آر ٹی پشاور کا چارسدہ روڈ فیڈرروٹ فعال کردیا گیا ہے جس سے شہریوں کو مزید سفری سہولیات میسر آئیں گی۔اس حوالے سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر نے کہا ہے کہ شہریوں کو ہر ممکن بہترین سفری سہولت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی میں سفر کرنے والوں کے اعدادوشمار میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔فیڈر روٹس کی بدولت بی آر ٹی سروس کی رسائی شہر کے ہر علاقے تک ممکن ہے۔چارسدہ روڈ کے مکینوں کو بہترین سفری سہولت میسر ہوگی۔ چارسدہ روڈ فیڈر روٹ کے آغاز کے بعد فیڈر روٹس کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ شہری بی آر ٹی سسٹم سے مستفید ہوں اور اسکا خیال رکھیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں