0

اپوزیشن کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا، فواد چوہدری

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا۔انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی اور معیشت کی تباہی کا اپوزیشن کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا، اب اپوزیشن کے اندرونی اختلافات اور لیڈر شپ کی لڑائی ان کی رہی سہی سیاست کو فارغ کر دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی سنجیدہ پارلیمانی لیڈرشپ انتخابی اصلاحات پر بات کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن کی سنجیدہ پارلیمانی لیڈرشپ کی راہ میں غیر سنجیدہ قیادت رکاوٹ ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں