0

بٹ خیلہ، محکمہ یوتھ آفیئر کے زیر اہتمام

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ یوتھ آفیئر کے زیر اہتمام منشیات کے نقصانات اور تدارک کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہو ئی  ملاکنڈ انتظامیہ کے تعاون سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خار میں ہونے والی اس ورکشاپ میں طلبا ء اور ٹیچنگ سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی گیسٹ سپیکرملاکنڈ یونیورسٹی کے شعبہ سوشیالو جی کے پروفیسر ڈاکٹر وسیم خان نے موضوع کی مناسبت سے اپنا تفصیلی لیکچر دیا جس میں طلبا نے گہری دلچسپی لی انھوں نے نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے روجحان پر سخت تشویش کا اظہار کیااور منشیات کو ملک وقوم کیلئے ایک چیلنج قرار دیاانھوں نے طلبا پر روز دیتے ہو ئے کہا کہ منشیات ہمارے پورے معاشرے کیلئے ایک ناسور ہے جس کے پھیلاؤ کی روک تھام اور اس کے نقصانات بارے شعور وآگہی اجاگر کر نا ہم سب کی اجتماعی وانفرادی ذمہ داری ہے انھوں نے کہا کہ منشیات سے پاک پرامن خوشحال معاشرے کے قیا م کیلئے ہمیں اپنا برپور کردار ادا کرنا چا ہیے جوکہ ہماری اخلاقی مذہبی اور قومی ذمہ داری ہے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ملک شہزاد طارق ڈا کٹر وسیم وائس پرنسپل محمد رسول نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جبکہ مہمانوں کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں