0

ہنگو، لوئر اورکزئی میں کوئلے کے کان میں حادثہ، 1 مزدور جاں بحق

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) لوئر اورکزئی کے علاقہ ڈولی میں کوئلے کے کان میں حادثہ 1مزدور جاں بحق 3زخمی ریسکیو1122نے بروقت پہنچ کر کوئلے کے کان کے اندر پھنسے ہوئے زخمیوں اور جاں بحق شخص کو باہر نکالا موقع پر ریسکیو1122کے ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد دی اور ان کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا کوئلے کے کان میں حادثہ رسی ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا اس حوالے سے ریسکیو1122کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ضلع اورکزئی جان محمد آفریدی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جیسے ہی ہمارے کنٹرول روم کو اطلاع ملی تو ریسکیو1122کے ڈیزاسٹر ٹیم بمعہ میڈیکل ٹیم لوئر اورکزئی کے علاقہ کریز ڈولی پہنچ گئی اور ریسکیو کاروائی کرتے ہوئے کوئلے کے کان کے اندر پھنسے 4مزدوروں کو باہر نکالا گیا جس میں ایک شخص واحد علی ولد غلام مہدی سکنہ بہرام زئی ضلع اورکزئی جاں بحق ہو چکا تھا جبکہ 3افراد زخمی ہو چکے تھے جس کو میڈیکل ٹیم نے موقع پر طبی امداد فراہم کی جس میں ایک شدید زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ضلع اورکزئی میں ریسکیو 1122آنے کے بعد ہر قسم کے حادثات میں بروقت رسپانس ملنے پر علاقہ کے عوام نے ڈی جی ریسکیو 1122خیبر پختونخواہ ڈاکٹر خطیر احمد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ضلع اورکزئی جان محمد آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں