0

ایک کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مکمل کرلیا، فواد چوہدری

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہم نے ایک کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کرلیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان نے کورونا کے خلاف جس طرح جنگ لڑی اس کی معترف پوری دنیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اس اعصاب شکن جنگ میں قوم کو ایک لمحہ بھی مایوس نہیں ہونے دیا۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے وزیراعظم کی پالیسی کونافذ کیا اس کی جتنی تعریف کریں کم ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں