0

جمرود، بھتہ نہیں دے سکتاانصاف دیاجائے، قبضہ مافیاں سے میری زمین واگزارکی جائے

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر تحصیل جمرودسے تعلق رکھنے والا محمد نواز نے حکومت اور پورے قوم کومیڈیا کے زریعے ان کے ساتھ ظلم کے حوالے سے فریادپہنچاتے ہوئے کہا ہے کہ ضابط ولد ظاہر شاہ، یوسف ولد کید خان اور لعل جان ولد گلا خان اللہ داد خیل مستل خیل ہم سے ہماری زمین کے بدلے بھتہ مانگ رہے ہیں۔ مطوبہ زمین تحصیل جمرود کے علاقہ شا کس سام غاخی نزد حاجی شیر علی حجرہ کے نزدیک واقع ہے۔ اس زمین کا میرے پاس تمام تحریری شواہد بمعہ گواہان اور جرگے کے فیصلے موجود ہیں۔ مخالفین نے پہلے جرگوں میں لاکھوں روپے کا نقصان دیا جب جرگے کے فیصلے بھی میرے حق میں آئے تو پہلے انہوں نے رات کے اندھیرے میں میری زمین پر ناجائز قبضہ کیا اور اب مجھ سے اس زمین کے بدلے بھتہ مانگ رہے ہیں۔انہوں نے اس زمین کا مجھ سے اور میرے چچا حاجی محمد سے 50لاکھ روپے سے 70لاکھ روپے تک کا ڈیمانڈ کیا ہے اوردھمکیاں دے رہے ہیں کہ مطوبہ رقم نہ دینے تک اس زمین کے بارے میں سوچنا بھی نہیں ہے۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس قوم اور قانون دشمن عناصر سے علاقے کے امن کو خطرہ ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔ اگر مجھے اور میرے خاندان کا مزید کوئی بھی مالی یا جانی نقصان ہوا تو مخالفین زمہ دار ہونگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں