0

پبی، اسسٹنٹ کمشنر کا ٹی ایم ائے پبی ہال میں قائم ماس ویکسینیشن سنٹر کا دورہ

پبی (مانند نیوز ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر پبی ثانیہ صافی نے ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا محکمہ ہیلتھ کے اشتراک سے شہریوں کی آسانی کے لئے ٹی ایم ائے پبی ہال میں قائم ماس ویکسینیشن سنٹر کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر پبی ثانیہ صافی نے کہاہے کہ کورونا ویکسی نیشن سنٹرز میں اضافے سے جہاں ایک طرف لوگوں کو سہولت میسر آئے گی وہیں ویکسی نیشن کی شرح میں بھی اضافہ ہو گا اور کورونا جیسے خطر ناک اور جان لیوا وائرس کے تدارک میں مدد ملے گی۔اس مو قع پر انہوں نے ٹی ایم اے آفسپبی میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر کے معا ئنہ کے مو قع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئیکہا کہ ڈپٹی کمشنر نو شہرہ میر رضا ء اوزگن نے یہاں پر ویکسی نیشن سنٹر کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ یہاں پر ایک طرف لوگوں کو ویکسی نیشن کے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ لوگوں کو زیادہ انتظار نہ کرنا پڑے وہیں یہ مقام شہر کے تقریباً وسط میں ہونے کی وجہ سے تمام شہریوں کو آسانی سے رسائی بھی حاصل رہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جتنا جلد ہو سکے نہ صرف اپنی ویکسی نیشن کرائیں بلکہ اپنے عزیز و اقارب کو بھی اس بات کی تلقین کریں تاکہ کورونا وائرس کو شکست دے کر جلد اپنی معمول کی زندگی کی جانب لوٹ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن سنٹرز میں اضافے کا مقصد ہی یہی ہے کہ جلد کورونا جیسی آفت سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں اور معمول کی زندگی بحال ہو سکے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جس طرح ہیلتھ ورکرز، انتظامیہ و دیگر متعلقہ ادارے شب و روز خدمات میں کوشاں ہیں تو آنے والا کل آج سے بہتر ہو گا اورپرسوں کل سے بہتر ہو گااس موقع پر ٹی ایم او پبی اخلاق حسین بھی ان کے ہمراہ تھے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں