0

کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے کورونا ویکسینیشن ضرور کروائیں، ڈی سی ملاکنڈ

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز سہیل خان نے انتظامی افسران و اہلکاروں کے ساتھ ساتھ تمام ضلعی محکموں کے اہلکاروں کو بھی سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے کورونا ویکسینیشن ضرور کروائیں۔انھوں نے مزید کہا کہ تمام محکموں کے افسران و اہلکار 2 دن کے اندر اندر رجسٹریشن کروائیں اور کورونا ویکسین لگائیں اور ساتھ ہی کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ویکسین کی افادیت کے بارے میں عوام میں شعور و اگاہی مہم بھی چلائیں۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کے علمائے کرائم سے بھی کہا کہ وہ جمعتہ المبارک کے خطبے میں کورونا ویکسین کی اہمیت کے بارے میں عوام کو اگاہ کریں۔یہ ہدایات انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر ملاکنڈ میں کورونا ویکسینیشن کے بارے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمد،ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت،تعلیم کے علاوہ تمام محکموں کے افسران و اہلکاروں، ٹریڈ یونین ایسوسییشن کے صدر زوارخان،ڈسٹرکٹ خطیب اور تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلا س کے شرکاء کو بتایا گیا کہ ضلع ملاکنڈ میں 16 ویکسنیشن سنٹر قائم کئے گئے ہیں جس میں تما م متعلقہ سٹاف صبح 8  بجے سے لے کر شام  8 بجے تک موجودہوتا ہے۔اس کے علاوہ ریسکیو 1122 کے دفتر میں ماس ویکسینشن سنٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔فوکل پرسن نے مزید بتایا کہ اب تک ضلع بھر میں 41 ہزار افراد کو ویکسینیٹ کیا گیا ہے اس موقع پر ڈاکٹر صغیرالمعانی نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے 77 فیصد عملے کو ویکسین لگایا جاچکا ہے اسی طرح تعلیمی اداروں میں 85 فیصد اساتذہ کرام کو بھی ویکسنینیٹ کیا جا چکا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ کورونا ویکسین کا کوئی سائڈ ایفکٹ نہیں ہے بلکہ کورونا وائرس جیسے موذی مرض سے بچنے کے لیے انتہائی اہم اور ضروری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام متعلقہ ذمہ دار افسران اور اہلکاروں سے کہا کہ وہ اپنے اپنے محکموں کے تمام عملے کے ویکسنیشن فوراََ کروائیں بصورت دیگر ویکسنیشن نہ کرنے والے سرکاری ملازمین کی تنخوائیں روک دی جائے گی۔اسی طرح انھوں نے تمام کاروباری حضرات سے بھی کہا کہ وہ جلد از جلد کورونا ویکسین لگائیں ورنہ ان کے کاروبار کو بند کردیا جائے گا۔  

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں