0

ایبٹ آباد کامسٹس یونیورسٹی کے لئے دھمتوڑ میں جگہ حاصل کرلی

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایبٹ آباد کامسٹس یونیورسٹی کے لئے دھمتوڑ میں جگہ حاصل کر لی گی ھے بہت جلد یونیورسٹی کو گنجان آباد جگہ سے پرفضاء وادی دھمتوڑ میں شفٹ کردیا جائے گا وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز کا ایبٹ آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما و سابقہ امیدوار ٹکٹ ہولڈر این اے 15 پی ٹی آئی علی اصغر خان اور ممبر خیبر پختون خواہ اسمبلی و چیئر مین ضلعی تر قیا تی مشا ورتی کمیٹی ایبٹ آباد نزیر احمد عباسی کے اس مطالبہ پر کہ کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد جو ایک احساس ادارے کی زمین پر عارضی طور پر قائم ھے اور ملک بھر سے چھ ہزار سے زائد طلباء وطالبات اور عملہ کے لئے جگہ ناکافی اور تنگ گلیوں کی وجہ سے شاہراہ ریشم پر لوڈ پڑھنے سے ٹریفک کے مسائل اور مقامی آبادی کو بھی مشکلات ہیں وفاقی حکومت اسکو کھلی جگہ پر لے جائے جس پر اسلام آباد میں ملاقات کے دوران وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز نے علی اصغر خان اور نزیر احمد عباسی کو بتایا کہ کامسیٹس یونیورسٹی کیلیے نواں شہر دھمتوڑ میں جگہ حاصل کر لی گی ھے اور حویلیاں بائی پاس جو ادھر سے گزرے گا اس پر بھی کام جاری ھے بہت جلد یونیورسٹی اپنی زمین پر نئی جگہ کام شروع کردے گی جس سے طلباء کو بہترین ماحول ملے گا اس پر ایبٹ آباد کے دونوں رہنما ؤ ں نے شبلی فراز کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر دونوں پی ٹی آئی رہنما ؤ ں کا کہنا تھا کہ ھماری بھرپور کوشش ھے کہ ایبٹ آباد کے مسائل جلد از جلد حل ہوں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں