0

بٹ خیلہ سول ڈیفنس ملاکنڈ کے چیف کا درگئی کے پہاڑوں میں لگی آگ پر گہری تشویش کا اظہار

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) سول ڈیفنس ملاکنڈ کے چیف وارڈن مومن خان نے درگئی کے پہاڑوں میں کئی روز سے لگی آگ اوراس کے مسلسل پھیلنے پرگہری تشویش اور نقصانات پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے انھوں نے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل آصف باجوہ سے اس کا فوری نوٹس لینے اور ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے کہ تاکہ آگ کو مذید پھیلنے سے روکا جا سکے اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کے تین سو سے زائد رضا کار گذشتہ گئی روز سے دن رات آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں مگروسیع رقبے پھیلنے اور سخت موسم کی وجہ سے اس پر قابو نہیں پایا جارہا خشک جنگلی گھاس اور ہوا کی وجہ سے آگ پیر خیل میخ شولوئی اور ملاکنڈ ٹاپ کی جانب بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے پہاڑوں پر آبادلوگوں کو بھی سخت خطرہ لاحق ہے جبکہ پہاڑی سلسلے کی جنگلی حیات یہاں کے درخت پودے اورجڑی بوٹیاں مکمل طور پر تباہ وبرباد ہو گئیں ہیں انھوں نے آگ بجھانے کیلئے آرمی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ایک بڑے آپریشن کی ضرورت پر زور دیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں