0

تخت بھائی سرکل میں پولیس چوکی سید آباد کا افتتاح

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے تخت بھائی سرکل میں پولیس چوکی سید آباد کا افتتاح کیا۔ محکمہ پولیس عوام الناس کے جان و مال کی تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ پولیس چوکی کے قیام سے علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کا پولیس تک رسائی مزید بہتر ہوگی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پی خیبر پختونخوا پولیس ڈاکٹر ثنا ء اللہ عباسی نے ضلع مردان کا مختصر دورہ کرتے ہوئے تخت بھائی سرکل میں واقع پولیس چوکی سید آباد کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی مردان ریجن یاسین فاروق، ڈی جی پولیس کوآرڈینیشن یونٹ سید اشفاق انور،ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آئی جی پی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ محکمہ پولیس عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ پولیس چوکی سید آباد کے قیام سے علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کا پولیس تک رسائی میں مزید بہتری آئیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے قیام امن کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں جنھیں کھبی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ بعد ازاں آئی جی پی نے پولیس چوکی میں پودا بھی لگایا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں