0

بنوں، مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کا احتجاجی مظاہرہ

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سیدگئی چیک پوسٹ کے مقام پر گاڑیوں کے ذریعے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا مظاہرین نے وزن کانٹے کے ذمہ داروں اور ضلعی انتظامیہ سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کی دھمکی دے دی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عبدالوکیل,صدر نیک دراز خان,جنرل سیکرٹری سید ولی شاہ,فنانس سیکرٹری بسم اللہ خان,ڈپٹی جنرل سیکرٹری نعیم خان د ویگر نے کہاکہ بنوں سے میرانشاہ تک چھوٹی بڑی اور مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کو بے جاتنگ کیا جارہا ہے اور ان کو ذہنی اذیت دی جارہی ہے اتنی کمائی نہیں ہو رہی جتنا غیر قانونی طریقے سے جگہ جگہ غلام خان بارڈر تک ڈرائیوروں سے پیسہ بٹورا جارہا ہے سید گئی چیک پوسٹ کے مقام پر وزن کانٹے کے ذمہ دار ہمارے ساتھ زیادتی کررہے ہیں ایک دو کلو وزن زیادہ ہونے پر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی ظلم کی انتہا ہے ہمارے بچوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے اُنہوں نے کہا کہ غلام خان بارڈر کے عملے کا رویہ درست نہیں اپنا رویہ درست کرے اور افغانستان جانے کے لئے گاڑیوں کے ساتھ ایک بندہ نہیں بلکہ دو بندوں کی اجازت دی جائے اُنہوں نے دھمکی دی کہ ہمیں بے جا تنگ کرنے سے گریز کیا جائے بصورت دیگر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے آخر میں تحصیلدار اور متعلقہ ایس ایچ او کی دخل اندازی پر وزن کانٹے کے ذمہ داروں اور ڈرائیورز کے مابین کامیاب مذاکرات کراکر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں