0

خیبرپختونخوا میں ویکسین نہ لگوانے پر پولیس اہلکار معطل

لاڑکانہ،پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سندھ اور خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے پولیس اہلکاروں کومعطل کر کے تنخواہ روک دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے پولیس کے 671 اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئیں۔ ادھر خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والی 6 لیڈی پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا اور ان کی تنخواہیں روکنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں