0

دبئی سے آنیوالی پرواز میں 34 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت

 پشاور (مانند نیوز ڈیسک) دبئی سے نجی ایئرلائین کی پروازسے آنے والے 34 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاورمیں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پردبئی سے آنے والی پروازمیں 34 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق پروازمیں 156 مسافرسوارتھے۔ تمام کورونا مریض مسافروں کوضلعی انتظامیہ کی حوالے کردیا گیا۔ 2 روزقبل بھی باچا خان ایئرپورٹ پرابو ظہبی سے آنے والی پروازکے 24 مسافروں میں کورونا وائرس مثبت آیا تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں