0

غیروں سے نہیں حکومتی ادارے ہمارے زمینوں پر ہمارے سے بات چیت کریں، قبیلہ بارام خیل مشران

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرودجرگہ ہال میں بارام خیل کے مشران دولت،ضابط،زوالکیفل،حاجی ایوب،شیر رحمان، حاجی جمشید ودیگرمشران وکشران پر مشتمل ایک جرگہ منعقدہوا جس میں شاکس زمین کے حوالے سے متفقہ طورپر فیصلہ کیا انہوں نے کہا کہ آدھے بائی خیل(ٹگ اور بارام خیل) ہیں جس میں پھر 35 فیصد بارام خیل،اور6فیصد ٹگ ہے جبکہ ٹگ دونوں سائڈوں پر اپنا حصہ لے چکے ہیں لہذا ہماری ان سے اپیل ہے کہ درمیان میں بارام خیل کے زمین میں گھڑ بڑھ کرنے سے گریز کریں اور خاص کر ملک بسم اللہ خان سے ہماری اپیل ہے کہ وہ ہماری زمین میں مداخلت نہ کریں کیونکہ اگر پھر کسی بھی قسم کا نقصان ہوا تو اسکی ساری ذمہ داری ان پر عائد ہوگی۔انہوں نے کہاکہ حکومتی اداروں سے بھی ہماری درخواست ہے کہ وہ ہماری زمینوں پر دیگر لوگوں سے بات چیت نہ کریں بلکہ ڈائریکٹ بارام خیل قوم کے ساتھ رابطہ کریں۔بارام خیل کے زمین میں نہ تو ٹگ کا کوئی حصہ ہے اور نہ ہی بائی خیل قوم کا کوئی حق ہے۔ملک بسم اللہ خان ہمارے ساتھ زیادتی کررہا ہے اور سارے علاقے کو اپنی ملکیت سمجھ رہا ہے اور خود کو تمام آفریدی قوم کا مشر سمجھ رہا ہے جبکہ ایسا بلکل بھی نہیں ہے کیونکہ وہ صرف اپنے خاندان کا مشر ہوگا تو اس لئے ہم ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے زمینوں سے ہاتھ کینچھے اور ہمارے بارام خیل کے معاملات میں مداخلت نہ کریں کیونکہ پھر ہم انتہائی اقدام پر مجبور ہوجائے گے۔ٹگ نے اپنی زمین لے لی ہے جبکہ یہ ہمارے بارام خیل کا اپنا حصہ ہے۔تمام ادارے ہمارے زمین کے حوالے سے دیگر اقوام کے ساتھ بات چیت نہ کریں کیونکہ اس سے علاقے کے امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی اور تمام ذمہ داری پھر حکومتی اداروں پر عائد ہوگی کیونکہ ہم اپنے جائداد پر دیگر لوگوں کی اجارہ داری کسی صورت قبول نہیں کرینگے اور اپنے حق کے لئے ہر آخری حد تک جائینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں