0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 3800691 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3800691ہوگئیں،کیسز17کروڑ60لاکھ47ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں 614738ہو گئیں،کیسز3کروڑ43لاکھ6ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر جہاں ہلاکتیں 367097ہو گئیں،کیسز2کروڑ93لاکھ59ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل میں کورونا سے 484000افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کیسز1کروڑ73لاکھ1ہزار ہو گئے۔فرانس میں 110344افراد موت کی آغوش میں چلے گئے اور کیسز57لاکھ33ہزار838ہو گئے۔ترکی میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد48593ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد53لاکھ19ہزار تک پہنچ گئے۔روس میں کورونا  سے ہلاکتیں 125674ہو گئیں،کیسز51لاکھ80ہزار سے بڑھ گئے۔برطانیہ میں 127884 افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز45لاکھ50ہزار سے بڑھ گئے۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 96 لاکھ اور 1 کروڑ 26 لاکھ 25 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں