0

کورونا کیسوں میں کمی، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی او پی ڈی کھولنے کا فیصلہ

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) کورونا کیسوں میں کمی کے بعد صوبے کے سب بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی او پی ڈی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ہسپتال ترجمان کے مطابق او پی ڈی محدود مریضوں کے لئے پیر کے روز سے کھول دی جائے گی۔او پی ڈی کے ذریعے نہایت ضروری داخلے اور آپریشن کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایل آر ایچ میں اس وقت بھی کورونا کے 102 مریض داخل ہیں۔کورونا اب بھی موجود ہے۔احتیاطی تدابیر کے ساتھ سروسز فراہم کر رہے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر بہت ضروری یونٹس کی او پی ڈی کو کھولی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں