0

آل پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن شمالی وزیرستان کاحکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) آل پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن شمالی وزیرستان نے نقصانات کے ازالے کیلئے حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کردیا اُنہوں نے دھمکی دی کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں آل پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت صدر ملک رقیب گل منعقد ہوا اس موقع پر نائب صدر رفیع الدین,جنرل سیکرٹری اسلم نور,حاجی احمد نور,فنانس سیکرٹری سید نور,سردار جان,ثناء اللہ,ثواب نور,اسد خان,سید نور جان,ماناز،حفیظ الرحمن,غنی نور,لقمان اور دیگر بھی موجود تھے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے صدر ملک رقیب گل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں دیگر طبقے کی طرح ہمارے بھی سینکڑوں پیٹرول پمپس مسمار ہوئے ہیں جس کے باعث ہمارے کھربوں روپے کے نقصانات ہوئے ہیں ان کے ازالے کیلئے ہم نے پرامن تحریک چلائی لیکن کسی نے بھی ہماری فریاد نہیں سنی اور نہ ہی حل کرنے کی کوشش کی ہے اُنہوں نے کہاکہ لینڈلاس کے نقصانات کا ازالہ بھی نہیں ہوا ہے جن ملکان کا ازالہ نہیں کیا گیا ہے ان کا ازالہ کیا جائے اور سینکڑوں پیٹرول پمپس مالکان کو نقصان کا معاوضہ دیا جائے اُنہوں نے حکومت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پرامن تحریک سے حکومت ناجائز فائدہ اٹھاتی ہے اور ہمارا جائز مطالبہ حل نہیں کرتی اب مجبوراً سڑکوں پر آئیں گے اُنہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر برائے ریلیف و آباد کاری اقبال خان وزیر اگر آج بھی چاہیں تو ہمارا مسئلہ حل ہوسکتا ہے لیکن وہ ایسا نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا مطالبہ جوں کا توں ہے پتہ نہیں کہ ہماری جائز احتجاجی تحریک کے راستے میں روڑے کیوں اٹکائے جا رہے ہیں اس بار ہمارا احتجاج پرامن نہیں ہوگا اور نہ ہی معین کردہ مدت تک ہوگا بلکہ نہ رکنے والا احتجاج ہوگا اور جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں