0

تخت بھائی میں جالہ باری سے تمام غریب کسانوں کی فصلیں تباہ

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) اللہ تعالیٰ ہمارا حامی اور ناصر ہو۔۔۔ کورونا کے بعد طوفانی بارش -تخت بھائی، کوٹ جھونگڑہ، پمپ کلے، سیدآباد، ہوسء، کوپر میں جالہ باری سے تمام غریب کسانوں کی فصلیں تباہ، پچھلی رات شدید طوفانی بارش اور ژالہ باری کیوجہ سے ضلع مردان تخت بھائی، کوٹ جھونگڑہ، پمپ کلے، سیدآباد، ہوسء، کوپر میں جالہ باری سے تمام غریب کسانوں کی فصلیں تباہ، میں کسانوں کی فصلیں مکمل تباہ ہوچکی ہیں جن میں تمباکو، ٹماٹر اور دیگر فصلیں شامل ہیں۔ ان فصلوں کی آمدنی کیلئے کسان سارا سال انتظار کرتا رہتا ہے حتیٰ کہ دوکانداروں کا ادھار چھکانے کا دارومدار بھی انہی فصلوں پر ہوتا ہے لیکن اس بار اللہ تعالیٰ کو کچھ اور منظور تھا، شاید ہمارے اعمال کا نتیجہ ہو۔۔۔صوبائی حکومت اور کمشنر مردان ڈویژن سے درخواست ہے کہ اس نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے کسانوں کا ساتھ دیں اور ان کیلئے خصوصی پیکج منظور کروائیں۔ کیونکہ غریب کسانوں نے ان ہی فصل پر قرض لین دین کئے ہوتے ہیں دکانداروں سے سودا سلف، اپنی مختلف ضروریات کی چیزیں ان فصلوں کے ٹائم لیتے ہیں – اس لئے حکومت وقت کو ان غریب کسانوں کی بھرپور مدد کی اپیل ھے – اگر ممکن ہو سکے تو سروے کرکے غریب زمینداروں کی مدد کی جائے-

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں