0

نیو بالاکوٹ سٹی بکریال مانسہرہ کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس

مانسہرہ (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا ہے 8 اکتوبر2005 کے شدید زلزلہ کے16 سال گزر گئے ہیں مگر آج تک نیو بالاکوٹ سٹی بکریا ل ما نسہرہ  ابھی تک تعمیر نہ ہو سکی تمام سٹیک ہولڈر اس میں تمام رکاوٹوں کو دور کرکے اس پر فوری اقدا ما ت اٹھاتے ہو ئے اس کی فوری تعمیر کا حل تلاش کر یں۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے نے پیر کے روز اپنے دفتر میں نیو بالاکوٹ سٹی بکر یا ل ما نسہرہ کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ٹورازم خیبرپختونخوا کا مرا ن آفریدی،ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ڈاکٹر قاسم علی خان، ڈائریکٹر جنرل کا غا ن ڈوپلمنٹ اتھا رٹی،  ڈائریکٹر جنرل گلیا ت ڈوپلمنٹ اتھا رٹی،  ایرا،پیرا، نسپا ک،چیف کنزرویٹر فا رسٹ،اور دیگر تمام متعلقہ محکمے کے افسران بھی موجود تھے۔کمشنر ہزارہ نے کہا کہ نیو بالا کو ٹ سٹی کی فوری تعمیر کا مقصد متاثرین زلزلہ بالاکوٹ کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اجلاس میں موجود تمام متعلقہ افسرا ن کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیو بالاکوٹ سٹی بکر یا ل کی تعمیر کے حوالے سے ہر طرح کے مسائل حل کرکے عوام کی ضروریات اور خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک جامع پلان آئندہ اجلاس سے قبل تیار کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ ٹورزم ڈیپا رئمنٹ کے ساتھ بھی مشاورت کی جائے اور ان کی تجاویز پر بھی غور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیو با لا کوٹ سٹی  منصو بے کی تعمیر کے لئے متاثرین سے مشاورت کے ساتھ مسائل حل کیے جائیں۔ انہو ں نے کہا کہ تما م متعلقہ محکمو ں کے افسرا ن کو ایک ٹاس فرا ہم کر دیا گیا ہے اس پر کا م کر کے رپو رٹ فرا ہم کی جا ئے۔ڈا ئیر یکٹر جنرل ٹورازم خیبر پختو نخوا کا مرا ن آفریدی، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ،نسپا ک،ایرا،پیرا  کے افسرا ن نے نیو بالاکوٹ سٹی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ آج تک اس منصوبے پر کتنا کام ہوا ہے جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے حوالے سے تیار کردہ بریفنگ بھی دی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں