0

ملاکنڈ ڈپٹی کمشنر کا اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ کا دورہ

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ  ملاکنڈ لیویزسہیل خان نے پیر کے روز اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ کا دورہ کیا۔انھوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آئے ہوئے عام مریضوں کوپہلے کورونا ویکسین لگوائے اوربعد میں او پی ڈی چیٹ دینے کی پالیسی وضع کردی جس نے ویکسین نہ لگوائی ان کا معائنہ نہیں کیاجائیگا ویکسین انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید اور نیشنل پالیسی ہے اس لئے عوام وبائی مرض کا راستہ روکنے کیلئے بھرپورتعاؤن کریں۔ڈپٹی کمشنر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر او پی ڈی گئے جہاں انہوں نے کوروناویکسینیشن پوائنٹس قائم کروائے جس میں خواتین اور مرد کیلئے الگ الگ پوائنٹس ہونگے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرسعیدالرحمن اور ڈی ایم ایس ڈاکٹرسراج خالد بھی ڈپٹی کمشنرکے ہمراہ تھے جنہوں نے انسدادکورونا ویکسینیشن کی نگرانی کی اور موقع پر سینکڑوں افراد کو ویکسین لگوائی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ وہ اس قومی مہم میں محکمہ صحت اورضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاؤن کریں تاکہ وبائی مرض پھر سرنہ اٹھائے انہوں نے یہ بھی کہاکہ کورونا ویکسینیشن مہم کامیابی اور تیزی کے ساتھ جاری ہے لہٰذا عوام کو چاہیئے کہ وہ بلاخوف ویکسین لگوائے تاکہ وبائی مرض سے ہمیشہ کیلئے بچ سکیں۔بعد ازاں انہوں نے آر ایچ سی جولگرام،بی ایچ یو خاراور ماس ویکسینیشن سنٹر ظفر پارک بٹ خیلہ کا بھی جائزہ لیا اور وہاں پر موجود عملے کو ضروری ہدایات دی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں