0

پولیس اہلکار میرے بھائی پر منشیات کا جھوٹا کیس بنایا گیا ہے، بشیر افغانی

 جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبرکی تحصیل جمرودکے علاقہ وزیرڈھنڈ کارہائشی بشیرافغانی نے اپنے کم عمربھتیجوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی قاری نظیرکو جمرود پولیس دھوکے سے جمرود حوالات بولایا گیا اور پولیس نے ان کے خلاف گیارہ سو گرام آئس کا پرچہ درج کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات جمرود پولیس اہلکاروں سیال،اسلام شاہ اور عاقف ان کے حجرے میں آئے اور ان کے بھائی قاری نظیر جو ٹیکسی ڈرائیور ہے کو اپنے حجرے سے دھوکے سے جمرود حوالات منتقل کرکے ان کے خلاف گیارہ سو گرام کا پرچہ درج کیاگیا ہے جوکہ سراسرظلم اورناانصافی ہے انہوں نے کہاکہ ان کے بھائی کے چھوٹے چھوٹے اورمعصوم بچے ہیں اور ان کے لئے حلال کی روزی کماتا ہے اور آج تک ان پر کسی جگہ پر کسی قسم کا ایک کیس تک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ منشیات کا کاروبارکرتے ہیں ان کو نہیں پکڑتے جبکہ ان سے بھتہ وصولی کرتے ہیں اور وہ کھولے عام پھیرتے ہیں اورمنشیات فروخت کرتے ہیں جبکہ ہمارے جیسے غریب لوگوں پر ان کا بس چلتا ہے ہم اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ میرے بھائی قاری نظیرکے ساتھ انصاف کیا جائے اور ان کے رہائی کے احکامات صادرفرمائے اوران پر غیرقانونی اوردھوکے پر مبنی پرچہ درج کرنے میں ملوث پولیس اہلکارکے خلاف کاروائی کی جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں