0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 3827748 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3827748ہو گئیں،کیسز17کروڑ70لاکھ سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں 615232ہو گئیں،کیسز3کروڑ43لاکھ35ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں 615232ہو گئیں اور کیسز3کروڑ43لاکھ35ہزار سے زائد ہو گئے۔برازیل میں کورونا سے ہلاکتیں 488000ہو گئیں،کیسز1کروڑ74لاکھ54ہزار سے بڑھ گئے۔فرانس میں 110454افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد 57لاکھ41ہزار 354ہو گئی۔ترکی میں 48795افراد جاں بحق ہو چکے اور کیسز53لاکھ36ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں 126801افراد موت کی آغوش میں جا چکے اور کیسز52لاکھ22ہزار سے زائد ہو گئے۔برطانیہ میں ہلاکتیں 127907ہو گئیں،کیسز45لاکھ73ہزار سے تجاوز کر گئے۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 12 لاکھ سے زائد اور 1کروڑ 19 لاکھ 79 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں