0

ایبٹ آباد میں 09 سینٹرز کا آغاز

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی ہدایات پر ایبٹ آباد میں 09 سینٹرز کا آغاز کیا گیا ہے جہاں 04 سینٹرز میں رقوم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کورونا ویکسینیشن کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ضرورت مند رجسٹرڈ خاندانوں کو حکومت کی جانب سے احساس کیش کفالت پروگرام کے تحت  16 جون 2021 سے رقوم کی فراہمی کا آغازجن شہریوں کو 8171 سے تصدیقی  میسج موصول ہو وہ کیشن کے حصول کے لیے اپنے نزدیک ترین سینٹر کا دورہ کریں۔ ایبٹ آباد میں گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر1 بوائز، ڈسٹرکٹ کونسل ہال اور گورنمنٹ پرائمری سکول  بوائز قلندرآباد، حویلیاں میں ٹی ایم اے ہال اور گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز، لوئر تناول میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بوائز شیروان، لورہ میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بوائز لورہ اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بوائز چنالی میں لوگوں کو 16 جون سے احساس سینٹر کی پیمنٹ کی جائے گی۔جن شہریوں کو 8171 سے تصدیقی میسج موصول ہو وہ کیش کے حصول کے لیے  اپنے نزدیک ترین  سینٹر پر تشریف لائیں۔ شہری شکایات ی مزید معلومات کے لیے ضلعی کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں