0

حکومت اور پی ڈی ایم بنا نے والے ہاتھ ایک ہی ہیں، مولانا محمد خان

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور اسلامی نظر یاتی کونسل کے سابق چیئر مین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے اسلامی آئین کے ذریعے عوام کو خوش جبکہ جمہوریت کے ذریعے بے وقوف بنایا جارہاہے حکومت اور پی ڈی ایم بنا نے والے ہاتھ ایک ہی ہیں ان دونوں کٹھ پتلیوں کو ملک و قوم کی کوئی فکر نہیں اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو اپنی جاگیر بنا رکھا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ سے اپنے خطاب اور وکلاء کے سوالوں کے جواب دیتے ہو ئے کیا بار کے صدر آفتاب عالم اور جنرل سیکر ٹری علی محمدنے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہاسا بق سینٹر مولانا گل نصیب نے بھی اس موقع پر خطاب کیا جبکہ سابق ایم این اے مولانا شجاع الملک اور سابق امیدوار صوبا ئی اسمبلی مولانا جاوید خان بھی اس مو قع پر موجود تھے مو لانا شیرانی نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے انسان بننا ہو گا جس کے بعد ایماندار کیونکہ انسان بنے بغیر مسلمان اور کافر کی کو ئی اہمیت نہیں دوغلے پن کی وجہ سے انسانیت اپنی معراج سے گر چکی ہے جھوٹ بولنے وعدہ خلافی اور دھو کہ دہی کرنے والوں کی کوئی افادیت نہیں ان کی مثال کھیت میں اگنے والے بے کار خود روجڑی بوٹیوں کی مانند ہے جنھیں کاٹنے میں فائدہ ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ انفرادی واجتماعی کامیابی کے اصل اصول جھوٹ نہ بولنا اور نہ جھوٹوں کا ساتھ دیناجبکہ سچ بولنا اور سچوں کا ساتھ دینا ہے انھوں نے کہاکہ ملاؤں اور قوم پرستوں نے ہمیشہ امریکی ایجنٹ کا کردار ادا کیایہاں علماء سیاستدان جنرل اور میڈیا سب کرایے پر ملتے ہیں ہمارا کام قوم کی رہنمائی کرنا ہے جوہم کرتے رہے گے مو لانا گل نصیب خان نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا معاشرہ عدل و انصاف سے محروم ہے اور اس محرومی میں ہر فرد نے اپنا کردار ادا کیا ہے انھوں نے کہاکہ علماء کرام نے عوام میں زنا شراب اور ظلم کے خلاف نفرت اور شعور پیدا کیا ہے جبکہ جھوٹ وعدہ خلافی چغلی کے خلاف علما ء اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں انھوں نے کہاکہ ہمارا معاشرہ اور ادارے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں مقننہ عد لیہ اور انتظامیہ سب ناکام ہو چکے ہیں سب سے بڑے قانون ساز ادارے کا اخلاقی معیار سب کے سامنے ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں