0

صحافی برادری حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل کےحل کیلئے کوشاں ہے، ڈی آئی جی بنوں

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد علی نے نیشنل پریس کلب بنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی برادری حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے بنوں کی صحافی برادری نہ صرف پولیس کی مثبت کوریج کررہی ہے بلکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھی ہر ممکن کوشش کررہی ہے مسائل جنگوں کے ذریعے نہیں بلکہ قلم ہی سے حل ہوسکتے ہیں اس موقع پر نیشنل پریس کلب بنوں کے صدر گوہر وزیر،جنرل سیکرٹری روفان خان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالقیوم وزیر،فنانس سیکرٹری ہدایت اللہ،فرید خان نیازی،آفتاب خان،امجد خان،وحید خان،درویش خان،آمین اللہ،دوست علی خان و دیگر بھی موجود تھے ڈی آئی جی کا کہنا تھا پولیس و صحافی لازم و ملزوم ہیں پولیس عوام کے تعاون کے بغیر کچھ نہیں کرسکتی عوام کا تعاؤن ہو تو پولیس اپنی منزل تک پہنچ سکتی ہے اُنہوں نے کہاکہ پولیس عوام کی خدمت کرے گی پولیس میں جو بھی قصور پایا گیا گھر جائے گا اب خیبر پختونخوا کی پولیس وہ پولیس نہیں رہی خیبر پختونخوا پولیس نے امن کی خاطر بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی قربانیوں سے گریز نہیں کرے گی صف اول کا کرادار ادا کرے گی اُنہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کے ذریعے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جہاں بھی جس کو بھی کوئی مسئلہ ہو ہمارے دفتر کے دروازے عوام کیلئے دن رات کھلے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں