0

قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کرنیوالے اراکین پر پابندی

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے اراکین پر پابندی عائد کردی۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر اسد قیصر نے ایوان میں ہنگامہ آرائی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے اراکین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے اسمبلی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اراکین قومی اسمبلی پر یہ پابندی اگلے احکامات تک جاری رہے گی۔سیکریٹریٹ نے کہا کہ اسپیکر نے اراکین کے خلاف یہ کارروائی قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت کی ہے۔جن اراکین پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں علی نواز اعوان، عبدالمجید خان، فہیم خان، شیخ روحیل اصغر، علی گوہر خان، چوہدری حامد حمید اور آغا رفیع اللہ شامل ہیں۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے اس سلسلے میں متعلقہ اراکین اور اسمبلی سکیورٹی کو احکامات جاری کرد یئے گئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں