0

بلوچستان کا بجٹ پیش کیا جائیگا

کوئٹہ (مانند نیوز ڈیسک) بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج(جمعہ کو) پیش کیا جائے گا، نئے بجٹ کا مجموعی حجم 500 ارب روپے سے زائد ہے، ترقیاتی مد میں 140ارب روپے کے قریب رقم رکھے جانے کا امکان ہے، ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی کے مطابق بلوچستان کا بجٹ آج(جمعہ کو) دن پیش کیا جائے گا،بجٹ اجلاس سہ پہر چار بجے طلب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لئے صوبے کا بہترین بجٹ پیش کریں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں