0

مردان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی

شیرگڑھ (مانند نیوز ڈیسک) مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری۔تھانہ لوند خوڑ پولیس نے گھروں سے چوری کرنے والے تین رکنی چور گروہ کو گرفتار کر لیا۔مال مسروقہ نقد رقم، دو عدد موبائل فونز، ایک عدد ٹارچ اور پستول برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کردہ احکامات کے پیش نظر سرکل ایس ڈی پی او کی نگرانی اور ایس ایچ او ولایت شاہ خان اور سب انسپکٹر قادر نواب کی قیادت میں تھانہ لوند خوڑ پولیس نے گھروں سے چوری کرنے والے تین رکنی چور گروہ عالمزیب ولد الف خان، عزیر علی ولد مجاہد علی اور نہار علی ولد فضل یوسف ساکنان شاہ ڈھنڈ لوند خوڑ کو گرفتار کر کے ملزمان کی نشاندہی پر مدعی مقدمہ عمران ولد حضرت حسین سکنہ شاہ بٹ خیل لوند خوڑ کے گھر سے چوری کیا گیا نقد رقم مبلغ 40 ہزار روپے، دو عدد موبائل فونز اور ایک ٹارچ سمیت پستول معہ کارتوس برآمد ہوکر پابند سلاسل کیا گیا۔ گرفتا ر ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں