0

گالی دینا پنجاب کی ثقافت نہیں، ن لیگی رہنماؤں کا کلچر ہے، عثمان بزدار

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے   کہا ہے کہ گالی دینا پنجاب کی ثقافت نہیں بلکہ ن لیگ کے رہنماؤں کا کلچر ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے روحیل اصغر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گالی کو پنجاب کی ثقافت قرار دینے والوں کو اپنے الفاظ کے چنا ؤپر شرم آنی چاہئے، کیا اپوزیشن نئی نسل کو گالیاں دینے کا سبق  سکھا رہی ہے، اپوزیشن ٹولے کی ڈھٹائی پر سب کے سر شرم سے جھک گئے ہیں، اداروں پر حملہ کرنا اور متنازعہ بنانا ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں