0

ہنگو، ٹی ایم اے ٹل کا دوآبہ بازار میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ٹی ایم اے ٹل کا دوآبہ بازار میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، کئی سالوں سے قائم دکانیں اور پکی عمارتیں مسمار کر دی۔ کھوکھے اور دکانوں کے باہر لگے سٹال بھی قبضے میں لے لی۔ صفائی مہم کے تحت ٹل اور دوآبہ سمیت کئی علاقوں میں نکاسی آب کے نالیوں کی صفائی کر دی گئی۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن صوبائی حکومت کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر ہنگو کے زیر نگرانی شروع کیا ہے کسی قسم کا اثر رسوخ خاطر میں نہیں لائیں گے۔ ٹی ایم او امتیاز پراچہ۔ تفصیلات کے مطابو ٹی ایم اے ٹل نے تجاوزات کے خلاف آپریشن مزید تیز کر دیا ہے جبکہ صفائی مہم بھی زور و شور سے جاری ہے۔ ٹی ایم او امتیاز پراچہ کی قیادت میں ٹی ایم اے ٹل کے عملے نے سخت سیکورٹی میں بھاری مشینوں کے ساتھ کئ سالوں سے قائم دوآبہ میں دکانوں، سٹالوں اور کھوکھو کو آپریشن کے تحت مسمار کر دیا، جن میں سیکورٹی کے لئے قائم کئی چیک پوسٹیں شامل ہیں۔ ٹی ایم او امتیاز پراچہ نےبتایا کہ آپریشن زور و شور سے جاری رہے گا۔ اور اس میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس آپریشن کے احکامات صوبائی حکومت نے دئیے اور نگرانی ڈپٹی کمشنر حمید اللہ شاہ کر رہے ہیں۔ٹی ایم او امتیاز پراچہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں درجنوں نوں اور گلیوں سے گند نکالا اور ٹھکانے لگایا،شہر کے ڈمپنگ پوانٹس سے کوڑا کرکٹ اٹھا کر ٹھکانے لگایا اور دوابہ،ٹل،بنوں روڈ اور رابطہ سڑکوں پر بنائے گے سپیڈ بریکرز ختم کیے گیے اؤر تجاوزات کا خاتمہ کر کے شہر کی خوبصورتی کو اصل حالت میں بحال کیا اور ڈپٹی کمشنر ہنگو حمید اللہ شاہ کئی بار ٹل آئے اور آپریشن کا فزیکلی وزٹ کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں