0

ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، اکبرایوب

ابیٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر بلدیات دیہی ترقی و پارلیمانی امور اکبرایوب خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی بیوٹیفکیشن پروگرام کامقصد عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنی ہیں ناکہ انہیں تکالیف پہنچانا ہے۔ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے جمعرات کے روزہر ی پور میں بیوٹیفکیشن سکیموں کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے کیا۔،اجلاس میں رہنماء پی ٹی آئی یوسف ایوب خان،چیئرمین ڈیڈک و ممبر خیبر پختو نخوا اسمبلی ارشد ایوب خان،ڈپٹی کمشنر مغیث ثناء اللہ کے علاوہ ٹی ایم اے،سی اینڈ ڈبلیواورلوکل گورنمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔ اکبرایوب خان نے جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف نالوں اور شہر بھر میں واٹرسپلائی سکیموں کے تعمیراتی کام میں سست روی پر سخت برہمی کااظہار کیا اور افسران کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ مذکورہ سکیمیں جلد سے جلد مکمل کی جائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں