0

دھاندلی روکنے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے، عمران خان

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دھاندلی روکنے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے۔وزیر اعظم عمران خان کو زیر صدارت اجلاس میں ملک میں انتخابی عمل میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز، سینیٹ میں قائدِ ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم،  وفاقی وزرا اعظم خان سواتی، فرخ حبیب اور مشیرِ وزیرِ اعظم بابر اعوان نے بھی شرکت ک۔ وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل میں استعمال میں شفافیت اور تمام آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اپنے عزم کا اعادہ کیاکہ موجودہ حکومت ملک کے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے حوالے سے پرعزم ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابی عمل میں دھاندلی روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے، اوورسیز پاکستانیز ملک کا اثاثہ ہیں ان کو انتخابی عمل میں لازما شریک بنائیں گے، انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں