0

صوبائی دارلحکومت پشاور میں گرانفروشوں کے خلاف میگا کریک ڈاؤن

 پشاور (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا جن میں قصاب، شیر فروش، پھل فروش، سبزی فروش،نانبائی، جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق انتظامی افسران صبح صادق کے اوقات میں منڈیوں کا دورہ کرتے ہوئے بولی کے عمل کی نگرانی کے بعد سرکاری نرخ نامہ جاری کرتے ہیں اور بعد میں انتظامی افسران پشاور کے مختلف بازاروں میں سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں اور اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق نے اندرون شہر بازاروں میں قصائیوں، شیرفروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر عبید ڈوگر نے کوہاٹ روڈ پر قصائیوں، شیرفروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان نے فقیر آباد میں قصائیوں، شیر فروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد اظہر خان نے گلبہار کے علاقے میں قصائیوں، شیر فروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عادل وسیم نے اندرون شہر  قصائیوں، شیر فروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اعزاز احمد نے حیا ت آباد کی مختلف مارکیٹوں میں قصائیوں، شیر فروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انور اکبر خان نے متھرا کے علاقے میں قصائیوں، شیر فروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عظمیٰ مکرم نے صدر کے علاقے میں صائیوں، شیر فروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔کاروائیوں کے دوران پشاور کے مختلف بازاروں سے مجموعی طور پر77 گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا گیا جن میں 23قصاب، 16شیر فروش اور 38دیگر دکاندار شامل ہیں۔ ان گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمودنے انتظامی افسران کو بازاروں کا مسلسل دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے گرانفروشوں سے کوئی رعایت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں