0

ایبٹ آباد، سجیکوٹ حویلیاں میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے کہا ہے کہ ضلع ایبٹ آبا کے د دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومت کی ہدایات پر کھلی کچہریوں کا تسلسل جاری ہے جہاں موقع پر لوگوں کے مسائل سنے جاتے ہیں اور ان کے حل کے لیے موجود محکمہ جات کے افسران کو ہدایات اور رپورٹ طلب کی جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سجیکوٹ حویلیاں میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے لوگوں کے مسائل سنے اور انکے حل کے لیے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کیں۔ کھلی کچہری میں ضلعی، صوبائی اور وفاقی محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ اہلیان علاقہ نے انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی کھلی کچہری کے انعقاد پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو مسائل کے حل کیلیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں