0

ریڈیو پاکستان کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا،ڈائریکٹر جنرل

اسلام اباد(سردار نثار تبسم سے)وزرات اطلاعات و نشریات گریڈ 20 کے سئنیر افسیر محمد عاصم کھچی کو ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان تعینات کر دیا گیا ہے انھوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے محمد عاصم کھچی ڈائریکٹر جنرل سائبر وزارت اطلاعات و نشریات بھی کام کرتے رہیں گے۔گزشتہ روز ریڈیو پاکستان کے ھیڈ افس اسلام اباد پہنچنے پر ان کاشاندار استقبال کیا گیا اور ریڈیو پاکستان یونین کے عہدیداران اور سئینیر افسران نے شاندار استقبال کیا اس موقع پر dg ریڈیو محمد عاصم کھچی نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کے ملازمین ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔۔ان کے تعاون سے ریڈیو پاکستان کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا اور ریڈیو پاکستان کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔موجودہ دور براڈ کاسٹنگ کا دور ہے اور ریڈیو پاکستان پاکستان کی آواز بن کر دنیا میں ابھرے گا اس کے لئے ہم سب کو مل جل کر سخت محنت کرنا ہو گی

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں