0

شانگلہ میں خوشحالی اور ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، شوکت یوسفزئی

الپوری (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ شانگلہ میں خوشحالی اور ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے 73 سالہ محرومیوں کا ازالہ کیا جاررہا ہے، شانگلہ عوام کو تمام تر زندگی کے ضروریات ان کے دہلیز پر فراہم کی جائے گی، عوامی مفادات پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، خود کو عوامی خدمت کیلئے وقف کررکھاہے، بلاتفریق عوامی خدمت میرامشن ہے اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھو ں نے جمعہ کے روز یونین کونسل رانیال سانگڑی روڈ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ میرے لئے عوامی مفادات عزیز ہیں جس پر کوئی سمجھوتانہیں ہوگا، تمام محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ میں ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، تمام محکمے بر وقت ترقیاتی منصوبے مکمل کرے، انھوں نے کہا کہ کسی نے بھی ترقیاتی کاموں میں تاخیر پیدا کی یا کوالٹی اور کوانٹیٹی کے مطابق بروقت کام پائی تکمیل تک نہیں پہنچایا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، انھوں نے مزید کہا کہ ویلج کونسل کے سطح پر ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے پارٹی کے سینئر ورکرز کا کمیٹی جلد تشکیل دی جائے گی وہ ہمیں ترقیاتی منصوبوں کی پراگریس پرا گاہ کریں گے۔اس موقع پر انھوں نے باسیہ ٹو سانگڑی اور کچہ روڈ سانگڑی کی پختگی، اپگریڈیشن و بحالی کا افتتاح کردیا جس پر 3 کروڑ 74 لاکھ روپے لاگت خرچ کی جائے گی، سانگڑی روڈ کی تخمینہ لاگت 3 کروڑ 24 لاکھ روپے جبکہ سانگڑی کچہ روڈ کی لاگت 50 لاکھ روپے ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ شانگلہ کے کرپٹ ٹھیکیداروں کا لسٹ جلد نیب کو دیں گے، شانگلہ کے تمام ترقیاتی اسکیموں کی شفاف انکوائری کی جائے گی جس محکمے کے ٹھیکیداروں نے بھی ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی ہے یا ترقیاتی کاموں کی کوالٹی اور کوانٹیٹی پر سودا بازی کی گئی ہے محکمے کے اہلکاروں سمیت ٹھیکیداروں کو جیلوں میں ڈالے گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز جاری ہے، شانگلہ کی ترقی پر اربوں روپے خرچ کی جارہی ہے، انھوں نے کہا کہ شانگلہ کی ترقی اورعوام کی خوشحالی پر حکومتی توجہ مرکوز ہے، جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے شانگلہ میں ترقیاتی انقلاب برپاہوگا، انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے شانگلہ کی ترقی کیلئے اربوں روپے منظور کئے ہیں۔ صحت وتعلیم، سڑکوں کی تعمیر، واٹر سپلائی، حفاظتی پشتو،اور بجلی کے منصوبوں پرتیزی کیساتھ کام جاری ہے، عوام حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہیں،انھوں نے شانگلہ کے محرومیوں کو ازالہ کرنے کیلئے اربوں روپے فنڈز منظور کرنے پر وزیر اعلیٰ محمود خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ کے پسماندگی دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور وزیر اعلیٰ کی توجہ شانگلہ کی خوشحالی پر مرکوز ہے، انشاء اللہ شانگلہ ترقی کرے گا ہر کسی کو بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں سے مستفید کرائینگے، شانگلہ کے 73 سالہ محرومیوں کا ازالہ کرکے دم لیں گے۔۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں