0

ملک بھر میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ منائی جائے گی

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) 21جون کو ملک بھر کی طرح حسن گڑھی پشاور میں بھی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ بروز پیر بوقت پانچ بجے منائی جائے گی اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر پیر نصیب چند سے ڈی آئی خان نوشہرہ مردان پشاور کوہاٹ ہنگو اور بنوں اقلیتی عہدیداروں کی پیرنصیب چند کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختون خواہ اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر پیر نصیب چند کہا کہ خیبر پختون خواہ میں پارٹی کو فعال اور مظبوط کرنے کے لیے پارٹی کارکنوں کو ساتھ لیکر ہر ناممکن کو ممکن بنانے کی کوشش کریں گے۔ آئندہ آنے والے دنوں میں ہر ڈویژن کا خود دورہ کرکے کارکنوں سے ملوں گا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام کارکنوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے                                                                                              

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں