0

تمام جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کیلئے مل بیٹھنا چاہیے، شیخ رشید

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں وہ وقت آگیا ہے کہ ہم تلخیوں کو ختم کریں،تمام جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کیلئے مل بیٹھنا چاہیے،افغانستان میں نئی سیاسی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے ہر اعتبار سے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ قومی اسمبلی میں حالیہ ہنگامہ آرائی سے متعلق کہا کہ تعلیمی یافتہ طبقے میں اسمبلی کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا گیا لیکن خدا کا شکر کہ اب بہتری کی فضا قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں مہنگی بجلی کے معاہدے کیے گئے تھے اور جتنے مسائل پیدا ہوئے وہ مہنگی بجلی کے باعث پیدا ہوئے جبکہ پاکستان میں بجلی سستی ہوجائے توبہت مسائل حل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سب ہی لوگ آئی ایم ایف کے پاس مجبوری کے تحت ہی جاتے ہیں جبکہ اوورسیزپاکستانیوں نے9ارب ڈالرزبھیجے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہم ای پاسپورٹ کے اجرا کرنے والے ہیں اور رواں ہفتے تک زیر التوا تمام ویزے کے معاملات ختم ہوجائیں گے، وزیراعظم عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے کہ تمام ویزے آن لائن ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ای ویزا سروس کی وجہ سے کرپشن کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے، کسی ایک پر الزام نہیں لگاتا کیونکہ پورا سسٹم ایسا تھا کہ کسی آدمی کو ویزا کی ضرورت تھی وہ نچلے عملے سیلین دین کرتا تھا۔شیخ رشید نے واضح کیا کہ 3 لاکھ زیر التوا ویزوں کا معاملہ اب ختم ہوجائے گا، جس کو جہاں سے اپلائی کرنا ہے وہ آن لائن درخواست دے سکتا ہے اور ایگزٹ ویزا بھی آن لائن ہوگیا ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ پہلا شناختی کارڈ فری ہے جبکہ 2ہزار 180 روپے اضافی فیس کے ساتھ ایک ہی دن میں پاسپورٹ حاصل کیا جاسکے گا، تمام اضلاع میں نادرا دفتر کھولنے کا اختیار رکن قومی اسمبلی کو دیا ہے۔وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ پاکستان میں وہ وقت آگیا ہے کہ ہمیں تلخیوں کو ختم کرنا ہے، تمام جماعتوں کو مل کرالیکشن اصلاحات کیلئے بیٹھنا چاہیے، اگر ہم نے تلخیاں ختم نہ کیں اور الیکشن سے قبل تحفظات دور نہیں ہوئے تو ایک مرتبہ پھر شفاف الیکشن متنازع ہوجائیں گے اور الیکشن میں ٹرمپ اور جوبائیڈن والا حال ہوگا۔انہوں نے قومی اسمبلی میں حالیہ ہنگامہ آرائی سے متعلق کہا کہ تعلیمی یافتہ طبقے میں اسمبلی کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا گیا لیکن خدا کا شکر کہ اب بہتری کی فضا قائم ہے افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان میں 38 مقامات پر لڑائی جارہی ہے جبکہ 24 سو افغان اہلکاروں نے ہتھیاروں کے ساتھ طالبان گروپ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ہم طورخم میں شینواریز اور پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر واقع انگور اڈہ میں وزیر کو جانے کی اجازت دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم محسوس کرتے ہیں کہ آئندہ کے دو سے تین مہینے بہت اہم ہیں، ہم سب سیاسی جماعتوں کو رونما ہونے والی صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں