0

پشاور میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی

 پشاور (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے مزیددکانداروں کو گرفتار کر لیا جن میں قصاب، شیر فروش، پھل فروش، سبزی فروش،نانبائی، جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق انتظامی افسران صبح صادق کے اوقات میں منڈیوں کا دورہ کرتے ہوئے بولی کے عمل کی نگرانی کے بعد سرکاری نرخ نامہ جاری کرتے ہیں اور بعد میں انتظامی افسران پشاور کے مختلف بازاروں میں سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں اور اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر عبید ڈوگر نے کوہاٹ روڈ پر  قصائیوں، شیرفروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرحبیب اللہ نے رنگ روڈ اور پشتخرہ چوک میں دکانوں و میگا مارٹس کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انور اکبر نے ورسک روڈ پر قصائیوں، شیرفروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق آفریدی نے اولڈ باڑہ روڈ پر قصائیوں، شیر فروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد جواد خان نے جی ٹی روڈ پرمختلف علاقوں میں قصائیوں، شیر فروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان نے دلہ زاک روڈ پر قصائیوں، شیر فروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عادل وسیم نے رامداس بازار اور اندرون شہر دیگر بازاروں میں قصائیوں، شیر فروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اعزاز احمد نے حیا ت آباد کی مختلف مارکیٹوں میں قصائیوں، شیر فروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔کاروائیوں کے دوران پشاور کے مختلف بازاروں سے مجموعی طور پر76 گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا گیا جن میں 21قصاب، 16شیر فروش اور 39دیگر دکاندار شامل ہیں۔ ان گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمودنے انتظامی افسران کو بازاروں کا مسلسل دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے گرانفروشوں سے کوئی رعایت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں