0

جمرود کے صحافیوں کو کورونا ویکسین ون ڈوز لگائی گئی

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمرود پریس کلب کے صدر ساجدعلی کوکی خیل و کابینہ کی درخواست پر محکمہ صحت حکام اور ڈاکٹر شاہد خان اور شکیل خان نے جمرود پریس کلب میں ویکسین کیمپ کا اہتمام کرکے ممبر صحافیوں کو کورونا ویکسین لگائے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورونا ایک وبائی مرض ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا جس کی وجہ سے معیشیت بھی متاثر ہوئی اس لیے اس مرض سے چھٹکارا حاصل کرنا احتیاط و ویکسین لگانے سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرحلے میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کرنے والوں محکموں اور صحافیوں کو ویکسین لگائے گئے جن کے بعد ہر شہری کو ویکسین لگانا شروع کر دئیے گئے ہیں۔ویکسین نہ لگانے والے افراد کے خلاف حکومت سخت ایکشن لینے کے لیے تیاریاں کررہی ہے اس لیے تمام افراد کو ویکسین لگانا چاہئیے ویکسین لگانے والے افراد کو نادرا ایک سرٹیفکیٹ دے گی جو ایک سند ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر محکمہ صحت کے اہلکاروں و صحافیوں نے اہم کردار ادا کیا ہے جو لائق تحسین ہے۔جمرود پریس کلب کے صدر ساجدعلی و صحافیوں نے محکمہ صحت خیبر کے حکام اور ڈاکٹر شاہد خان اور شکیل خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے صحافیوں کے لیے کورونا ویکسین کیمپ لگا کر کورونا ویکسین لگائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں