0

پاکستان میں اب فارن پالیسی واضح ہے ہم کسی کے غلام اور محتاج نہیں، شوکت یوسفزئی

  الپوری (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر محنت وثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب فارن پالیسی واضح ہے ہم کسی کے غلام اور محتاج نہیں۔وزیراعظم عمران خان نے دنیا پر واضح کیا کہ وہ ظلم کررہی ہیں،پاکستان تمام ممالک سے برابری کے سطح پر تعلقات چاہتی ہے چاہے وہ امریکہ ہو انڈیا یا کوئی اور۔ماضی میں حکمرانوں نے بیرونی امیرممالک سے قرضہ لینے کیلئے دباؤ میں رہی اور ہم بات ماننے کو تیار تھی اب ایسا نہیں ہوگا۔پاکستان اب قرضہ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ہم چاہتے ہے کہ پاکستان کے قرضے ختم ہو اور ملک چلے۔ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ہمارے لیڈروزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو صاف صاف کہا ہے کہ نہ افغانستان میں کاروائیوں کیلئے اڈے دینگے اور نہ ان کی سنی جائیگی،تعلقات چاہتے ہے تو برابری کی بنیاد پر۔ہم ایسے خطے میں رہتے ہے کہ جھاں ایک طرف چین دوسری طرف ایران اور ہم ان سب ہمسایاں ممالک سے اپنے حالات کے مطابق تعلقات چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارشوکت یوسف زئی نے اتوار کے روز یونین کونسل ملک خیل کے بالائی علاقے اچر میں شمولیتی تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرامیر مقام کے دست راست اور مسلم لیگ ن  کے سینئر رہنما محمدخالق اپنے خاندان اور علاقے کے مشران خان باچا،شیر محمد خان، فیاض خان، شیر علی، شوکت حیات، محمد زادہ، ظفر خان، سرفراز خان، محمد علی، خان زیب علی بخت زیب اور مسلم لیگ ن کے اہم رکن نادر خان ایڈووکیٹ اپنے خاندان پورا خاندان و سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی قیادت میں باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کے کارواں میں شمولیت کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی،حاجی سدید الرحمان،وقاراحمدخان،اور نواز محمود خان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور پارٹی کیپ اور مفلر پہنائے، پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں نے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی اور ضلعی لیڈرشپ کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے ویلج کونسل آچر کے لوگوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جسمیں بازار کورٹ تا سپین اوبا 14 کلومیٹر روڈ۔نوابے ٹو شانگلہ ٹاپ10 کلومیٹر روڈ۔ واٹر سپلائی اسکیم ایک کروڑ روپے کے علاوہ ایک پرائمری اسکول کی مرمت اور آچر پرائمری سکول نمبر1 کی اپگریڈیشن تا مڈل کو اے ڈی پی میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا،جس پر علاقائی عوام نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، علاقے کے لوگوں نے کہا کہ موصوف حقیقی معنوں میں حق نمائندگی ادا کررہے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں