0

کوئٹہ میں پاکستان کا پہلا 24/7 ویکسینیشن سینٹر قائم

کوئٹہ (مانند نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں پاکستان کا پہلا 24/7 ویکسینیشن سینٹر قائم کردیا گیا جس کاافتتاح پارلیمانی سیکرٹری صحت بلوچستان ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کیااس موقع پرسیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ عزیز احمد جمالی، ڈاکٹر امین خان مندوخیل، ای پی آئی کوآرڈینٹر  ڈاکٹر اسحاق خان پانیزئی، ڈاریکٹر ٹیکنیکل، پی ڈی ایس آر یو کے ڈاکٹر احسان لارک، سربراہ آپریشن سیل ڈاکٹر غلام مصطفے،فوکل پرسن آپریشن سیل ڈاکٹر سرمد سعید، و دیگر افسران بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہاکہ ای پی آئی ہیڈ کوارٹر بروری روڑ پر قائم کردہ ویکسینیشن سینٹر میں ہفتے کے ساتوں روز 24 گھنٹے سروس فراہم کی جائے گی،  کوویڈ کے علاوہ  نو مولود بچوں کو گیارہ بیماریوں سے بچا کے لئے بھی ویکسین کی سہولت  فراہم کی جائے گی،کوویڈ سے بچا کے لئے ہر شہری کو ویکسین ضرور لگوانی چائیے،کوویڈ ویکسین کے سائیڈ افیکٹ سے متعلق بے بنیاد افواہوں میں کوئی صداقت نہیں اسوقت تک بلوچستان میں 2 لاکھ 16 ہزار 47 سے زائد افراد کو کوویڈ سے بچا کی ویکسینیشن کی گئی ہے بلوچستان کو یہ انفرادیت رہی ہے کہ ہیلتھ سیکٹر میں کوویڈ سمیت ہمارے اقدامات دیگر صوبوں سے ایڈوانس ہیں  آنے والے دنوں میں ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کے لیے مزید مثبت اقدامات سامنے آئیں گے۔اس موقع پرسیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ عزیز احمد جمالی کاکہناتھاکہ بلوچستان میں روٹین امیونازیشن ایک چیلنج ھے۔ ای پی آی ھیڈکوارٹر میں 24/7 ویکسینیشن سینٹر کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ھے یہ سہولت دیگر ڈسٹرکٹس میں بھی شروع کی جاے گی۔اس سینٹر میں اب والدین اپنے بچوں کی 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت آکر ویکسین لگوا سکتے ہے اس سینٹر میں بچوں کی ویکسینیشن سینٹر بروقت رجسٹریشن کرکے ان کو ویکسینیشن کا کارڈ دیا جائے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں