0

کارکردگی کی بنیاد پر 2023ء کے الیکشن میں قومی سطح پر کلین سویپ کریں گے، اکبر ایوب

ابیٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات، انتخابات، دیہی ترقی و پارلیمانی امور اکبرایوب خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی محمود خان کی ولولہ انگیز قیادت میں متوازن فلاحی و ترقیاتی بجٹ پیش کئے گئے جسکے ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے ہم کارکردگی کی بنیاد پر 2023ء کے الیکشن قومی سطح پر کلین سویپ کریں گے وہ اپنے حلقہ نیابت ہری پور کے انتہائی دور افتادہ علاقے کالنجر میں بیڑ کالنجر روڈ اور دیگر رابطہ سڑکوں کے افتتاح کے بعد منعقدہ بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے اس جلسہ سے وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان، راہنما تحریک انصاف یوسف ایوب خان، مقامی زعماء ملک خان بہادر، خوشحال خان، شیراز عباسی، اورنگزیب جم، کالاخان، جمیل الرحمن کھیری اور فخر تناول عبدالرشید تنولی نے بھی خطاب کیا جبکہ صدارت حاجی حبیب ایوب نے کی اکبر ایوب خان نے کہا کہ تحریک انصاف کھوکھلے نعروں، زبانی جمع خرچ اور مفروضوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہم اگلے الیکشن تک عوام کے بنیادی مسائل حل کرکے ہی دم لیں گے عمر ایوب خان نے کہا کہ قومی دولت بیدردی سے لوٹنے والی مسلم لیگ ن کی کتاب بند ہو چکی ہے یوسف ایوب خان نے کہا کہ یوسی کالنجر بیڑ لدڑ منگ جیسے پسماندہ ترین علاقے کی پی کے 40 میں شمولیت کو ہم نے چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے ماضی کے ارکان اسمبلی یہاں 5 لاکھ روپے کے اعلان پر خوشی سے جھومتے تھے لیکن ہم نے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز کو ممکن بنایا جس سے عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا مقررین نے کہا کہ چوروں کا حکمران ٹولہ ملک کو لوٹ کر فرار ہوگیا ہے اور کرپشن ماننے کو تیار نہیں مگر وزیراعظم عمران خان ان سے لوٹی دولت ضرور اگلوائیں گے انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ اور احساس پروگرام کے ذریعے عام ادمی کو صحت سہولیات کی دہلیز پر فراہمی تاریخی اقدام ہے بجٹ کا مقصد اول غریب عوام کو غربت کی چکی سے نکالنا ہے انہوں نے کہا کہ ن اور پی پی نے ملک کو ڈبویا ہے مگر اب تحریک انصاف قومی معیشت کو اوپر اٹھائے گی اکبر ایوب خان نے یوسی کالنجر لدڑ منگ کے لوگوں کو ڈیڑھ ارب روپے کے مواصلاتی منصوبے پر مبارکباد دی اور واضح کیا کہ اسکی بدولت یہاں شاہراہوں کی بہتری کے علاؤہ زراعت، تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں زبردست ترقی ہوگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں